کراچی (13فروری2021) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے ضلع ملیر سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ پی ایس 88 کا ضمنی الیکشن ضلع ملیر کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ کیوں کہ ضلع ملیر میں آج تک ایک ہی جماعت بزور طاقت ووٹ حاصل کرتی آئی ہے۔۔ اور اب اسکا راج ختم ہونے کو ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ
16 فروری کو اہلیان پی ایس 88 ضلع ملیر میں کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے کیوں کہ گزشتہ ادوار میں ضلع ملیر میں کرپشن اور نا اہلی کا بازار گرم تھا جو تحریک لبیک کی عوام میں پزیرائی کے بعد خطرے میں پڑ گیا ہے۔۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں اس وقت اہل ملیر کے ساتھ کھڑی ہونے والی واحد جماعت تھی۔ جب تمام جماعتیں زمین سے غائب ہوگئی تھیں۔ہمارے کارکنان نے ملیر کی عوام کو کل بھی تنہا نہیں چھوڑا تھا آئندہ بھی ہر مشکل وقت میں اہل ملیر کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے کیوں کہ
تحریک لبیک پاکستان اہل ملیر کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے۔