کراچی (5فروری2021ء) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر حسن اسکوائر تا اسلامیہ کالج لبیک بیت المقدس و کشمیر مارچ کے حوالے
سے امیر کراچی علامہ رضی حسینی کی زیر قیادت میں عظیم الشان مارچ کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں تحریک لبیک پاکستان کراچی کے قائدین سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی، ناظم اعلیٰ محمد عابد رضوی، نائب امیر کراچی مفتی الیاس ہزاروی،
رابطہ ناظم شاہد قادری، محمد علی رضوی، ٹی ایل پی کے پارلیمانی لیڈر اور ایم پی اے سندھ اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری، ایم پی اے سندھ اسمبلی محمد یونس سومرو،
ضلع شرقی کے امیر محمد آصف قادری، ضلع غربی کے امیر سید کاشف شاہ، ضلع وسطی کے امیر علامہ عمر فاروق قادری، ضلع جنوبی کے امیر علامہ شاکر مدنی،
ضلع ملیر کے امیر مولانا عبدالسمیع نیازی ضلع کورنگی کے امیر علامہ رانا ساجد محمود صاور دیگر علماء کرام ذمہ داران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی
سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
اس دوران مارچ سے ٹی ایل پی کی کراچی کی قیادت نے کارکنان سے پر جوش اور ولولہ انگیز خطابات کیے۔ ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی
نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی وہ شہ رگ ہے جس سے مسلسل خون بہہ رہا ہے مگر اس کا کوئی سدباب نہیں کیا جارہا۔ کشمیر میں بھارت کی
جانب سے اور فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے مسلسل مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ مگر اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی اور دنیا میں انسانی
حقوق کی نام نہاد نمائندہ تنظیم نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لی ہے۔ جسے مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و ستم نظر نہیں آرہا۔ علاوہ ازیں انہوں نے حکومت
پاکستان کو بھارت کے ناپاک عزائم کے خلاف اعلان جہاد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاد فی سبیل اللہ ہی سے فلسطین اور کشمیر کی آزادی
ممکن ہے۔ انہوں نے کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضور امیر المجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی کا مشن
پورا کریں گے اور بھارتی اور صیہونی دہشت گردی سے کشمیر اور فلسطین کو آزاد کروا کر دم لیں گے۔