کراچی ( 17فروری2021) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی نے ضلع ملیر کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں مختلف ذمہ داریاں سر انجام دینے والے کارکنان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اہل ملیر نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا-شکست کے خوف میں مبتلا حکمران جماعت دھاندلی پر اتر آئی ۔پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کی جانب سے دہشت گردی کے ذریعے عوام کو آزادانہ ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔خواتین پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلز پارٹی نے دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیئے - انہوں نے الیکشن حکام اور انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 88 ضمنی انتخاب میں انتظامیہ اور الیکشن حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکے ہیں ۔انہوں نے کارکنان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کارکنان کی انتھک محنت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ وہ دن دور نہیں جب دین تخت پر ضرور آئے گا ۔آخر میں انہوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ
ہم دین مصطفیٰ کو تخت پر لانے کے لئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے۔