News Alert
{"ticker_effect":"slide-v","autoplay":"true","speed":3000,"font_style":"bold"}
كمسن بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے پے در پے واقعات بھی سیاست دانوں کے ضمیر جھنجوڑ نہ سکے ۔ سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی
کراچی (26فروری2021) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی نے حالیہ دنوں میں معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ تیزی سے ہونے والے زیادتی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ كمسن بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے پے در پے واقعات بھی سیاست دانوں کے ضمیر کو جھنجوڑ نہ سکے ۔ مفاد ، لالچ اور اندھی دولت نے سیاست دانوں کے ضمیر مرده کردیے ہیں، اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم کردی ہے ۔ظالم درندوں نے  بچوں پر ظلم کی انتہا کردی ، مگر ریاست خواب غفلت سے بیدار نہ ہو سکی۔ایسا لگتا ہے جیسے حکومت کی ترجیحات میں صرف غریب عوام کے خلاف دهونس دهمكی اور دہشت گردی کے مقدموں کے سوا اور کچھ نہیں ۔ مظلوم بچوں کے ساتھ پے در پے زیادتی کے واقعات نے والدین کو خوف اور اذیت کاشکارکردیا ہے۔ انتہائی شرم کا مقام ہے کہ اسلامی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کی پارلیمنٹ  بچوں پر ظلم کرنے والے بھیڑیوں کے لئے سر عام سزائے موت کا قانون تک پاس نہ کرواسکی ۔ جس طرح حکومت اور اپوزیشن نے ذاتی مفاد کے لیے ایف اے ٹی ایف کا بل عجلت اور کثرت راۓ سے منظور کیا بالکل اسی طرح شرعی قوانین بھی منظور ہونے چاہییں ۔ انہوں نے اسمبلی اراکینِ اسمبلی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ شرعی قوانین کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں ورنہ قوم آپکو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔کیوں کہ معاشرے کی بقاء و فلاح کا دارومدار انصاف پر ہے اور انصاف صرف شرعی قوانین پر عمل در آمد کر کے ہی فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ آخر میں ٹی ایل پی کراچی کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی نے تمام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ، عدلیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے فوری طور پر مظلوم بچوں کے ساتھ درندگی کرنے والے درندوں کی سزاؤں پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ اس ناسور کو جلد از جلد اکھاڑ کر پھینکا جا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *