News Alert
{"ticker_effect":"slide-v","autoplay":"true","speed":3000,"font_style":"bold"}
ضمنی الیکشن ضلع ملیر پی ایس 88 میں پیپلزپارٹی نے پولیس کی سرپرستی میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی
کراچی (16فروری2021) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے مرکزی امیر علامہ رضی حسینی رضوی نے کراچی کے حلقہ پی ایس 88 ضلع ملیر میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی پولنگ ختم ہونے کے بعد مرکزی الیکشن آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پپلز پارٹی کو سخت الفاظ میں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن ضلع ملیر پی ایس 88 میں پیپلزپارٹی نے پولیس کی سرپرستی میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ یو سی 9 در محمد گوٹھ اور درسانہ چنہ سمیت مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلزپارٹی کے غنڈوں نے ٹی ایل پی کے پر امن کارکنان کو زدوکوب کیا اور یہ ساری غنڈہ گردی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہوتی رہی۔سندھ کی حکمران جماعت کی جانب سے پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں زبردستی فوت شدگان کے ووٹ بھی ڈالوائے گئے اور ایک شناختی کارڈ پر کئی کئی ووٹ بھی ڈلوائے جاتے رہے۔ پیپلزپارٹی نے اپنی یقینی شکست نظر آنے پر دھاندلی اور غنڈہ گردی کی بدترین مثالیں قائم کردیں۔ علامہ رضی حسینی رضوی نے مزید کہا کہ تحریک لبیک کے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کو ہراساں کیا گیا جبکہ اس موقع پر انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز تھی۔ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر ایک ایک خاتون نے کئی کئی ووٹ ڈالے پیپلزپارٹی کی اس غنڈہ گردی پر الیکشن حکام کی خاموشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا - اور سارا دن الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں۔ علاوہ ازیں علامہ رضی حسینی رضوی نے اہلیان ضلع ملیر کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.