News Alert
{"ticker_effect":"slide-v","autoplay":"true","speed":3000,"font_style":"bold"}
سندھ حکومت دوسرے حلقوں کی طرح پی ایس 115 میں بھی ترقیاتی فنڈز کا اجراء کرے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری
کراچی (28فروری2021) کراچی ڈویژن کے حلقہ پی ایس 115 سے تحریک لبیک پاکستان کے منتخب ركن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے حلقہ پی ایس 115 میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت تمام شہریوں کو يكساں طور پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔بلدیاتی ادارےبھی عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے کوئی ادارہ کام کرنے کو تیار نہیں ۔حلقہ پی ایس  115 کےعوام کو بھی سندھ کے دوسرے شہریوں کے مساوی حقوق فراہم کیے جائیں ۔سندھ حکومت دوسرے حلقوں کی طرح پی ایس 115 میں بھی ترقیاتی فنڈز کا اجراء کرے۔حکومت سندھ حلقہ پی ایس 115 کے عوام کو اپنی انا اور ہٹ دهرمی کا شکار نہ بنائے ۔الیکشن 2018 میں  پیپلز پارٹی کی حکومت حلقہ پی ایس 115 کے عوام سے تحریک لبیک کو ووٹ دینے کا بدلہ لے رہی ہے ۔ جو کہ قابل افسوس بات ہے ۔سندھ حکومت کسی ایک پارٹی کی نمائندگی کرنے کے بجاۓ پورے سندھ کی يكساں نمائندگی کرتے ہوئے سندھ کے تمام شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی ایس 115 کے عوام کے شانہ بشانہ مل کر سڑکوں کی ابتر صورت حال صاف پانی کی عدم فراهمی  جیسے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *