News Alert
{"ticker_effect":"slide-v","autoplay":"true","speed":3000,"font_style":"bold"}
دین مصطفیٰ ﷺ کا راستہ روکنے والے اپنے انجام سے بے خبر ہیں، فی الفور توبہ کریں ۔ سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی
کراچی (20فروری2021) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی نے ضمنی الیکشن میں ہونے والی بد ترین دہشت گردی اور دھاندلی پر انتظامیہ اور الیکشن کمیشن حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔سرکاری سرپرستی میں ہونے والے بدترین خونی ضمنی الیکشن نے انتظامیہ اور الیکشن حکام کی کاركردگی پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں ۔دن بھر پولنگ اسٹیشنوں پر تحریک لبیک کے پرامن کارکنان اور ووٹرز کو جدید اسلحے سے  ڈرایا اور دهمكایا جاتا رہا ۔جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک لبیک پاکستان کو دین حق کی ترجمانی سے کسی صورت بھی روکا نہیں کیا جا سکتا ۔ٹی ایل پی والے ہر قسم کی غنڈہ گردی اور جارحیت کو لگام ڈالنا بہت اچھی طرح جانتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہر چیز اپنی بنیاد پر ہی برقرار رہ سکتی ہے اور پاکستان کی بنیاد كلمہ طیبہ ہے۔پاکستان کی بقاء و ترقی کا دارومدار نظام اسلام کے نفاذ اور اس پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہے ۔ علاوہ ازیں سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی نے کہا کہ  کارکنان  امیر المجاهدین علامہ حافظ امام خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ کےافکار پر عمل پیرا ہوکر نظام مصطفیٰ ﷺ کے عملی نفاذ کے  لئے جدوجہد جاری رکھیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *