News Alert
{"ticker_effect":"slide-v","autoplay":"true","speed":3000,"font_style":"bold"}
حکومت سندھ حلقہ پی ایس 115 کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری
کراچی (21فروری2021) کراچی ڈویژن کے حلقہ پی ایس 115 سے تحریک لبیک پاکستان کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے حلقہ پی ایس 115 سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں حلقہ کے مسائل پر جان بوجھ کر آنکھیں بند رکھنے والی سندھ حکومت کےرویہ پر  کہا کہ  حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ حلقہ پی ایس 115 کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے ۔کیوں کہ  پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تحریک لبیک کی مخالفت میں اندھی ہو چکی ہے ۔ وہ تحریک لبیک کی فتح کا بدلہ حلقہ کی غریب عوام سے نہ لے ۔ حلقہ پی ایس  115 کے عوام بھی سندھ کے شہری ہیں ۔ انکو بھی سندھ کے باقی شہریوں کی طرح يكساں حقوق فراہم کیے جائیں۔انہوں نے وفاقی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بھی اپنے ایم این ایز کو نوازنےمیں لگی ہے جو اپنے من پسند علاقوں میں کام کرواتے ہیں جبکہ حلقہ 115 کے عوام کے مسائل کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ بلدیاتی اداروں کی جانب سے بھی عدم تعاون کے مسائل ہیں۔ مفتی قاسم فخری نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مہمان وفد کو یقین دہانی کروائی کہ اہليان حلقہ 115 کی عوام کو وسائل کی کمی کے باوجود تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *