کراچی (12فروری2021ء) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے کراچی ضلع ملیر کے حلقہ پی ایس 88 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اہل حلقہ سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں نے حلقے میں کروڑوں روپے کی اشتہار سازی کرکے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔جب کہ الیکشن کمیشن اس معاملے پر پراسرار خاموشی اختیار کیے ہوے ہے۔۔ پیپلزپارٹی برسوں سے ملیر میں جیتنے کے باوجود عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔۔جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے بے انصافی کی بدترین مثال قائم کر کے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔۔ عوام کو بے روزگاری اور مہنگائی کے سمندر میں دھکیلا جا چکا ہے۔۔ پی ایس 88ضمنی الیکشن میں ان شائاللہ عوام تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کو مسترد کرکے تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دیں گے۔۔ تحریک لبیک پاکستان کی بڑھتی مقبولیت نے حکمران جماعتوں کو خوف زدہ کر رکھا ہے۔۔ پی ایس 88 کی الیکشن کمپین میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو ڈرایا اور دھمکایا جانے لگا ہے جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔۔ ان شائاللہ 17 فروری کا سورج تحریک لبیک پاکستان کی کامیابی کی روشنی لے کر طلوع ہوگا۔۔