News Alert
{"ticker_effect":"slide-v","autoplay":"true","speed":3000,"font_style":"bold"}
تحریک لبیک پاکستان کی عوامی مقبولیت نے چور اپوزیشن اور خائن حکومت کو ایک پیج پر لا کھڑا کیا ہے ۔ امیر کراچی علامہ رضی حسینی
کراچی (23فروری2021) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں سیاسی جماعتوں کی الیکشن میں غنڈہ گردی اور دھاندلی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  برسوں سے اقتد ار پر قابض نام نہاد سیاسی جماعتیں الیکشن جیتنے کے لئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاء سے بھی دریغ نہیں کرتیں۔الیکشن حکام مستقبل میں ایسے اقدامات کریں کہ کسی بھی بھی الیکشن کو خونی الیکشن بننے سے بچایا جا سکے ۔ تحریک لبیک پاکستان کی عوامی مقبولیت نے چور اپوزیشن اور خائن حکومت کو ایک پیج پر لا کھڑا کیا ہے ۔علامہ حافظ امام خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ کی عظیم سیاسی بصیرت  نے کرپٹ سیاستدانوں کی گندی سیاست کو دفن کردیا ۔۔ تحریک لبیک پاکستان ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس کے خلاف عوام کو جھوٹے نعروں سے بیوقوف بنانے کی کوشش کرنے والی  حکومت اور اپوزیشن کا گرینڈ اتحاد ہے ۔علامہ رضی حسینی نے کہا کہ امیر المجاہدین  حافظ علامہ امام خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ کے اخلاص اور کارکنان کی دن رات انتھک محنت کے سبب عوام با شعور ہو چکی اور اپنے ملک ،قوم اور دین کے دشمنوں کو پہچان چکی ، عوام اب کسی تانگہ پارٹی کے ڈھکوسلے میں نہیں آئے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *