کراچی (15فروری2021) کراچی کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے نامزد کردہ امید وار برائے صوبائی اسمبلی سید کاشف علی شاہ راشدی نے ضلع ملیر میں الیکشن کمپین کے اختتامی مراحل میں معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللّہ! الیکشن میں کامیابی کے بعد قائد ملت اسلامیہ علامہ
حافظ امام خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ کے مشن پر گامزن ہو کر حلقہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات محنت اور ہر ممکن کوشش کروں گا- پی ایس 88 ضلع ملیر
کے عوام نے چور لٹیروں سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اب وہ کسی دہونس دہمکی اور فریب میں نہیں آئیں گے - 16 فروری کے دن پی ایس 88 کے عوام وڈیرہ شاہی اور لسانیت کو کچرے کے ڈبے میں پھینک دیں گے- عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ فجر کی نماز پڑھ کر سیدھا پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کریں۔ اور کرین پر جا
کر مہر لگائیں۔الیکشن کمپین کے دوران ہمارے کارکنان پر بیہمانہ تشدد کیا گیا اور ہمارے پوسٹرز بھی پھاڑ دیے گئے۔ہمارے مخالفین کا یہ رویہ اس بات کی دلیل ہے
کہ ہم پولنگ سے پہلے ہی ضمنی الیکشن جیت چکے - انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ملیر کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھنے والوں کو ٹی ایل پی نے عوام کی چوکھٹ پر جا کر ووٹ مانگنے
پر مجبور کردیا۔پی ایس 88 الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے وسائل کی کمی کے باوجود عزم و ہمت سے الیکشن کمپین کر کے اعلیٰ مثال قائم کردی۔
صوبائی اور وفاقی حکومت کے وسائل کا سامنا کارکنان نے اپنے جیب خرچ سے کیا۔بعد ازاں انہوں نے اہل ملیر کے خلوص پیار اور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اہل ملیر کا ہمیشہ شکر گزار اور احسان مند اور رہوں گا۔